Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Dil mein ho mere jaaye Muhammad

دل میں ہو میرے جائے محمد

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
دل میں ہو میرے جائے محمد ﷺ سر میں رہے سودائے محمد ﷺ فرش کی زینت رونقِ جنت باعثِ خلقت مظہر وحدت عرش کی عزت پائے محمد ﷺ طور پہ پہنچے حضرتِ موسیٰ چوتھے فلک پر حضرتِ عیسیٰ عرشِ معلّیٰ جائے محمد ﷺ قبلۂ کعبہ روضہ والا عرش سے اعلیٰ قبرِ معلّیٰ جانِ جہاں ہے صحرائے محمد ﷺ جن و ملائک حور و غلماں سب ہیں نام اُن پہ قرباں کون نہیں جو آئے محمد ﷺ حق نے انہیں بے مثل بنایا زمین پر کیوں کر سایہ نورِ خدا اعضائے محمد ﷺ جب کہ فرشتے قبر میں آئیں ذکرِ سوال کا لب پر لائیں میں یہ کہوں شیدائے محمد ﷺ