Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Do Alam Goonjte Hain Naara-e-Allah-u-Akbar Se

دوعالم گونجتے ہیں نعرۂ اللہ اکبر سے

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
دو عالم گونجتے ہیں نعرۂ اللہ اکبر سے اذانوں کی صدائیں آرہی ہیں ہفت کشور سے کروں یادِ نبی میں ایسے نالے دیدۂ تر سے کہ ڈھل جائیں گناہ لا تُعد میرے رجسٹر سے خدا نے نورِ مولیٰ سے کیا مخلوق کو پیدا سبھی کون و مکاں مشتق ہوئے اس ایک مصدر سے وہ صورت جس سے حق کا خاص جلوہ آشکارا ہے اسے تشبیہ دے سکتے ہیں کب ہم ماہ و اختر سے کچھ ایسا جوش پر ہے مَن رانی قَد رَا الْحَق خجل ہیں مہر و مہ بھی آپ کے رُوئے مُنوّر سے نہیں ہے اور نہ ہوسکتا ہے بعد ان کے نبی کوئی ہوا ظاہر یہ ختم الانبیا کی مُہرِ انور سے