Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Eid-e-Milad un Nabi phir aa gayi

عیدِ میلاد النبی پھر آگئی

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
عیدِ میلاد النبی پھر آگئی، شکر کا سجدہ ادا فرمائیے عید آئی عید، عیدوں کی بھی عید، اٹھئے ساماں جشن کا فرمائیے جھوم کر سارے خوشی سے بار بار، ”مرحبا یا مصطفٰے“ فرمائیے ”یارسول اللہ“ کہتے زور سے، شقِ جگر ابلیس کا فرمائیے گنبدِ خضرا کے جلوے ہوں نصیب، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے دیجیے دردِ مدینہ دیجیے، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے میرا سینہ ہو مدینہ یانبی، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے دیجیے سوزِ رضا سوزِ ضیا، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے نعمتِ اخلاق کر دیجیے عطا، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے غیبت و چغلی کی آفت سے بچیں، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے ہم ریاکاری سے بچتے ہی رہیں، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے نفس و شیطاں کی شرارت دور ہو، یہ کرم یا مصطفٰے فرمائیے دم لبوں پر آگیا عطار کا، اب قدم رنجہ شہا! فرمائیے