Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Gumbad-e-Khizra ki jis waqt mein dekhun ga bahaar

گنبدِ خضرا کی جس وقت میں دیکھوں گا بہار

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
گنبدِ خضرا کی جس وقت میں دیکھوں گا بہار مجھ گنہگار کی بخشش کا بہانہ ہوگا جب سُوالات، نکیرین کریں گے مجھ سے لب پہ سرکار کی نعتوں کا ترانہ ہوگا حشر میں جب ہمیں سرکار نظر آئیں گے کیسا منظر وہ حسین اور سہانا ہوگا تجھ کو گر رتبہ عالی کی طلب ہے بھائی! غور سے سن تجھے ہستی کو مٹانا ہوگا اُن کی دہلیز پہ سر اپنا جھکا دے بھائی! دیکھنا سب ترے قدموں میں زمانہ ہوگا بھائیو! چاہئے گر ربِّ محمد کی رضا خود کو محبوب کی سُنّت پہ چلانا ہوگا میری سرکار کے قدموں میں ہی اِن شاء اللہ میرا فردوس میں عطارؔ ٹھکانا ہوگا اس برس بھی نہ مدینے میں اگر آئی موت گھر کو روتے ہوئے عطارؔ روانہ ہوگا