Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Gunahgar kya balkay hain ambiya bhi

گنہگار کیا بلکہ ہیں انبیا بھی

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
گنہگار کیا بلکہ ہیں انبیا بھی تری ذات پر فخر فرمانے والے جگا دے خدایا مرا بختِ خفتہ غلاموں کی قسمت کو چمکانے والے جو عالم کو کرتے ہیں روشن مہ و خور وہ ہیں تیرے ذروں سے شرمانے والے ادھر بھی کوئی بوند گیسو کا صدقہ مرے ابرِ رحمت کے برسانے والے جو اچھوں کی قسمت میں ہے جامِ تیرا بدوں کو بھی اک بوند میخانے والے ہے جن کا وظیفہ اَغِثْنِی حَبِیبِی یہ ہیں ان کی امداد فرمانے والے جو دنیا میں منکر استعانت وہ ہوں گے قیامت میں پچھتانے والے