Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Gunahon Ka Andhera Chha Gaya Hai Hum Kameenon Par

گناہوں کا اندھیرا چھا گیا ہے ہم کمینوں پر

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
گناہوں کا اندھیرا چھا گیا ہے ہم کمینوں پر خدارا ہو کرم نورِ مجسم یا رسول اللہ جہاں جاؤں جدھر جاؤں مدینے کی فضا پاؤں ملے لطفِ حضوری جانِ عالم یا رسول اللہ طوافِ خانۂ کعبہ کا تم مجھ کو شرف دے دو پیوں مکے میں آ کر آبِ زم زم یا رسول اللہ مدینے جب میں پہنچوں تو کلیجا میرا پھٹ جائے وہاں رو رو کے اپنا توڑ دوں دم یا رسول اللہ بقیعِ پاک میں مجھ کو جگہ سرکار مل جائے طفیلِ پیر و مرشد غوثِ اعظم یا رسول اللہ حسین ابنِ علی کے واسطے کر دو کرم جن کا کہ ہے یومِ شہادتِ ذیلِ محرم یا رسول اللہ وہی اُمت خطاؤں میں پڑی ہے رات میں جن کے لئے رویا کئے مانندِ شبنم یا رسول اللہ شہ! عطار کا دل ٹوٹ جائے! کاش دنیا سے رہے گم آپ کی اُلفت میں ہر دم یا رسول اللہ