Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Hai Shahd Se Bhi Meetha Sarkar Ka Madina

Hai Shahd Se Bhi Meetha Sarkar Ka Madina

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ہے شہد سے بھی میٹھا سرکار کا مدینہ کیا خُوب مہکا مہکا سرکار کا مدینہ ہم کو پسند آیا سرکار کا مدینہ کیوں ہو نہ اپنا نعرہ ”سرکار کا مدینہ“ ہر شہر سے ہے اچھا سرکار کا مدینہ جنت سے بھی سُہانا سرکار کا مدینہ بے کس کا ہے سہارا سرکار کا مدینہ بے گھر کا ہے ٹھکانا سرکار کا مدینہ کُہسارِ دلکشا ہیں صحرا بھی دلربا ہیں حُسن و جمال والا سرکار کا مدینہ دونوں جہاں سے پیارا، کون ومکاں سے پیارا ہر آنکھ کا ہے تارا سرکار کا مدینہ جنت کا حُسن سارا اس میں سمٹ کر آیا ہے حُسن ہی سراپا سرکار کا مدینہ ہر سمت رحمتوں کی برسات ہو رہی ہے ہے رحمتوں کا دریا سرکار کا مدینہ فُرقت کی آگ میں جو دل کو جلا رہے ہیں اُن کو دکھا خُدارا سرکار کا مدینہ اے زائرِ مدینہ! دل کو سنبھال لینا! دیکھ آ گیا مدینہ سرکار کا مدینہ ”پِرس“ پہ مرنیوالے! ”پِرس“ کو بھول جاتا تُوبھی جو دیکھ لیتا سرکار کا مدینہ ہے لاکھ لاکھ مولیٰ ہر آن شکر تیرا اک بار پھر دکھایا سرکار کا مدینہ پھولوں کو چومتا ہوں، کانٹوں کو چومتا ہوں لگتا ہے مجھ کو پیارا سرکار کا مدینہ جی چاہتا ہے میرا ہر شے یہاں کی چوموں کیسا ہے میٹھا میٹھا سرکار کا مدینہ میری نظر کو بھائے دُنیا کا حُسن کیسے؟ آنکھوں میں ہے سمایا سرکار کا مدینہ اللہ! مُصطفیٰ کے قدموں میں موت دیدے مدفن بنے ہمارا سرکار کا مدینہ عطّارؔ کی دُعا ہے تقدیر میں خُدایا لکھ دے فقط مدینہ سرکار کا مدینہ