ہے ذکرِ میرے لب پر ہر صبح و شام تیرا
میں کیا ہوں ساری خلقت لیتی ہے نام تیرا
ہر چیز کا تو ناظر اور ہر مکاں میں حاضر
ظاہر میں ہے اگرچہ طیبہ مقام تیرا
ہر آنکھ دیکھتی ہے تیرے ہی رُخ کا جلوہ
ہر کان سُن رہا ہے پیارے کلام تیرا
تو نائبِ خدا ہے محبوبِ کبریا ہے
ہے مُلک میں خدا کے جاری نظام تیرا
مالک تجھے بنایا مخلوق کا خدا نے
اس واسطے لکھا ہے ہر شے پہ نام تیرا
تیرے خدا نے تجھ کو قدرت ہر اک عطا کی
اک معجزہ ہے پیارے یُحْیِی الْعِظَامِ تیرا