Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Hain saf-aara sab hoor-o-malak aur ghulaman-e-khuld sajate hain

Hain saf-aara sab hoor-o-malak aur ghulaman-e-khuld sajate hain

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ہیں صف آرا سب حور و ملک اور غلاماں خُلد سجاتے ہیں اِک دھوم ہے عرشِ اعظم پر مہمانِ خدا کے آتے ہیں ہے آج فلک روشن روشن، ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ محبوبِ خدا کے آتے ہیں، محبوبِ خدا کے آتے ہیں قربان میں شان و عظمت پر سوئے ہیں چین سے بستر پر جبریلِ امیں حاضر ہو کر معراج کا مژدہ سناتے ہیں جبریل امیں بُراق لئے جنت سے زمیں پر آ پہنچے بارات فرشتوں کی آئی معراج کو دولہا جاتے ہیں ہے خُلد کا جوڑا زیبِ بدن رحمت کا سجا سہرا سر پر کیا خوب سہانا ہے منظر معراج کو دولہا جاتے ہیں ہے خوب فضا مہکی مہکی چلتی ہے ہوا ٹھنڈی ٹھنڈی ہر سمت ہے نورانی معراج کو دولہا جاتے ہیں یہ عزّ و جلال اللہ! اللہ! یہ اوج و کمال اللہ! اللہ! یہ حُسن و جمال اللہ! اللہ! معراج کو دولہا جاتے ہیں دیوانو! تصوّر میں دیکھو! اَسریٰ کے دولہا کا جلوہ جھرمٹ میں ملائک لیکر انہیں معراج کا دولہا بناتے ہیں اقصیٰ میں سواری جب پہنچی جبریل نے بڑھ کے کہی تکبیر نبیوں کی امامت اب بڑھ کر سلطانِ جہاں فرماتے ہیں وہ کیسا حسیں منظر ہوگا جب دولہا بنا سرور ہوگا عُشّاق تھوڑکر کے بس روتے ہی رہ جاتے ہیں یہ شاہ نے پائی سعادت ہے خالق نے عطا کی زیارت ہے جب ایک تجلّی پڑتی ہے موسیٰ تو غش کھا جاتے ہیں جبرئیل ٹھہر کر سدرہ پر بولے جو بڑھے ہم ایک قدم جل جائیں گے سارے بال و پر اب ہم تو یہیں رہ جاتے ہیں اللہ کی رحمت سے سرور پہنچے دَنا کی منزل پر اللہ کا جلوہ بھی دیکھا دیدار کی لذّت پاتے ہیں معراج کی شب تو یاد رکھا پھر حشر میں کیسے بھولیں گے عطار اِسی اُمید پہ ہم دن اپنے گزارے جاتے ہیں