ہمارے دل کے آئینہ میں ہے نقشِ محمدؐ کا
ہماری آنکھ کی پُتلی میں ہے جلوہ محمدؐ کا
خس و خاشاک سے بدتر ہے بیگانہ محمدؐ کا
اسے ہوشیار سمجھو جو ہے دیوانہ محمدؐ کا
تمہارے ہی لیے تھا اے گنہگارو سیہ کارو
وہ شب بھر جاگنا اور رات بھر رونا محمدؐ کا
جگر ہوتا ہے ٹکڑے ٹکڑے جس دم یاد آتا ہے
وہ شب بھر جاگنا اور رات بھر رونا محمدؐ کا
غلامانِ محمدؐ کے سروں سے بارِ عصیاں کو
اُڑا لے جائے گا اِک آن میں جھونکا محمدؐ کا
سِیہ ہیں نامۂ اعمال اپنے گرچہ اے زاہد
مگر کافی ہے ڈھلنے کے لیے چھینٹا محمدؐ کا