Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Hamare haal-e-dil se tum to waqif

Hamare haal-e-dil se tum to waqif

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ہمارے حالِ دل سے تم تو واقف خداوندِ دو عالم کی قسم ہو اندھیرا لحد میں ہے آہ! چھایا مرے نورِ خدا چشمِ کرم ہو اسے کیا خوفِ محشر ہو کہ جس کا ترے دستِ شفاعت میں بھرم ہو مٹا سکتا نہیں کوئی بھی اس کو کہ حامی جس کا خود شاہِ اُمم ہو غمِ محبوب میں روتی رہے جو مجھے یارب عطا وہ چشمِ نم ہو شہا جتنے بھی دیوانے ہیں تیرے کسی کا جذبۂ الفت نہ کم ہو جو تم چاہو یقیناً دور مجھ سے شہا عُقبیٰ کا ہر رنج و اَلَم ہو کرے آنکھوں سے سیلِ اشک جاری عطا ہجرِ مدینہ کا وہ غم ہو سدا کرتا رہوں سُنّت کی خدمت مرا جذبہ کسی صورت نہ کم ہو کریں اسلامی بہنیں شرعی پردہ عطا ان کو حیا شاہِ اُمم ہو دکھا دو سبز گُنبد کی بہاریں شہا عطّارؔ پر اب تو کرم ہو مـدینہ