Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Har Dam Ho Mera Wird-e-Madina Hi Madina

ہر دم ہو مرا وِردِ مدینہ ہی مدینہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ہر دم ہو مرا وِردِ مدینہ ہی مدینہ بن جائے مرادول تری الفت کا خزینہ وہ لمحہ وہ دن اور وہ آجائے مہینہ پھر کاش! تڑپتا ہوا پہنچوں میں مدینہ طیبہ میں بُلا کر مجھے سلطانِ مدینہ دیدار کی خاطر ہو عطا آنکھ بھی بینا سینہ ہو مدینہ تو مدینہ بنے سینہ اور یاد تری دل میں رہے شاہِ مدینہ آجائے مجھے کاش! شہنشاہِ مدینہ رونے کا تڑپنے کا پھر آئے قرینہ عصیاں کے تلاطم میں پھنسا میرا سفینہ ڈوبا میں سنبھالو! مجھے سرکارِ مدینہ اے نورِ خدا! نور بھری دل پہ نظر ہو ہو تو ر سے پُر تُو یہ بے نور نگینہ سرکار! تمنا ہے یونہی عمر بسر ہو مرنا تری اُلفت میں تری یاد میں جینا غمگیں ترے غم میں رہوں کاش! ہمیشہ روتی رہیں آنکھیں تو سلگتا رہے سینہ ساقی! مجھے جامِ محبت کا پلا دو اترے نہ نشہ اس کا کبھی شاہِ مدینہ تُم خاکِ مدینہ مرے لاشے پہ چھڑکنا پھر ملنا کفن پر جو ملے اُن کا پسینہ عطارؔ طلبگار ہے بس نظرِ کرم کا لِلّٰہِ کرم، جانِ کرم، بحرِ مدینہ