Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Har Ek Gul Mein Hai Rang Un Ka

ہر ایک گل میں ہے رنگ اُن کا زبانِ بلبل پہ اُن کا نغمہ

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
ہر ایک گل میں ہے رنگ اُن کا زبانِ بلبل پہ اُن کا نغمہ ہے سب کی آنکھوں میں نور اُن کا وہ سب کے دل میں مقیم بھی ہیں عطا کیے ہیں لقب خدا نے ہمارے آقا کو کیسے پیارے امین بھی ہیں مکین بھی ہیں عزیز بھی ہیں عظیم بھی ہیں میں ان کا بندہ وہ میرے مولیٰ وہ میرے مالک میں ان کا بندہ خدا کے فضل و کرم سے آقا حفیظ بھی ہیں کریم بھی ہیں انہیں کے سر پر ہے تاجِ عزت انہیں کے باعث ہے ساری خلقت نہ کیوں ہوں مالک وہ عرشِ حق کے حبیب بھی ہیں کلیم بھی ہیں عفو ہو تم عزیز ہو تم وکیل ہو تم کفیل ہو تم تمہارے بندے ہیں ہم اگرچہ سقیم بھی ہیں اشیم بھی ہیں جمیلؔ رضوی کو غمِ عذابِ الیم کیوں ہو مدینے والے ہیں اس کے سر پر مدد پہ غوثِ عظیم بھی ہیں