Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Hubb-e-Dunya Se Tu Bacha Ya Rab!

حُبِّ دُنیا سے تُو بچا یا رب!

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
حُبِّ دُنیا سے تُو بچا یا رب عاشقِ مصطفےٰ بنا یا رب کر دے حج کا شرف عطا یا رب سبز گنبد بھی دکھا یا رب ہے تری ہی عنایت و رحمت مجھ کو مکے بُلا لیا یا رب آج ہے روبرو مرے کعبہ سلسلہ ہے طواف کا یا رب ابر برسا دے نُور کا میں لوں بارشِ نُور میں نہا یا رب کاش لب پر مرے رہے جاری ذکر آٹھوں پہر ترا یا رب چشمِ تر اور قلبِ مُضطر دے اپنی اُلفت کی مے پلا یا رب آہ! طُغیانیاں گناہوں کی پار نیا مری لگا یا رب نفس و شیطاں ہو گئے غالب ان کے چنگل سے تُو چھڑا یا رب کر کے توبہ میں پھر گناہوں میں ہو ہی جاتا ہوں مُبتلا یا رب نیم جاں کر دیا گناہوں نے مرضِ عصیاں سے دے شفا یا رب