Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Huein ummeedein bar-awar Madina aane wala hai

Huein ummeedein bar-awar Madina aane wala hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ہوئیں اُمیدیں بار آور مدینہ آنے والا ہے جھکالو اب ادب سے سر مدینہ آنے والا ہے پلادے ساقیا ساغر مدینہ آنے والا ہے عطا اب کیف و مستی کر مدینہ آنے والا ہے عطا ہو مجھ کو چشمِ تر مجھے دیدو دلِ مضطر ذرا جلدی مرے سرور! مدینہ آنے والا ہے تڑپنے کا قرینہ دو مجھے دو چاکِ سینہ دو پئے شبیر اور شبّر مدینہ آنے والا ہے مبارک ہو گنہگارو! خطا کارو! سیہ کارو تمہیں اب عاصیو! کیا ڈر مدینہ آنے والا ہے مدینے کے مسافر پر چھما چھم رحمتوں کی اب ہے بارش خوب زوروں پر مدینہ آنے والا ہے پڑھو اے زائرو! مل کر دُرود اُن پر سلام اُن پر لٹاؤ اشک کے گوہر مدینہ آنے والا ہے ٹھہر جا روح مضطر تُو نکل جانا مدینے میں خدا را اب نہ جلدی کر مدینہ آنے والا ہے دُرودِ پاک کے گجرے سلام و نعت کے تحفے بڑھو اے زائرو! لیکر مدینہ آنے والا ہے خوشی سے زائرو! جھومو فضائیں جھوم کر چومو بس آیا روضۂ انور مدینہ آنے والا ہے نکال اب پاؤں سے جوتا قریبِ طیبہ تُو پہنچا اے زائر! ہوش اب تو کر مدینہ آنے والا ہے وہ برسا نور کا جھالا سماں ہے خوب اجیالا ہے کیسا دل کُشا منظر مدینہ آنے والا ہے مبارک غم کے ماروں کو مبارک بے سہاروں کو گھلے ہیں رحمتوں کے در مدینہ آنے والا ہے فضائیں بھی منوّر ہیں، ہوائیں بھی معطّر ہیں سماں رنگین و کیف آور مدینہ آنے والا ہے مری ہو آرزو پوری مجھے مل جائے منظوری بقیعِ پاک کی سرور مدینہ آنے والا ہے وسیلہ چار یاروں کا اُحد کے جاں نثاروں کا دکھا دو اک جھلک سرور مدینہ آنے والا ہے نکالو، مصطفٰے پیارے! خیالِ غیر اب سارے ہمارے قلب سے باہر مدینہ آنے والا ہے اُٹھو تعظیم کی خاطر پڑھو تکریم کی خاطر سلام اے زائرو! مل کر مدینہ آنے والا ہے اُٹھو عطار اب اُٹھو! ذرا وہ غور سے دیکھو ہے چھایا نور ہر شے پر مدینہ آنے والا ہے