ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے
اِن شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے
اُمہاتُ المؤمنین و چار یار
سب صحابہ سے ہمیں تو پیار ہے
غوث و خواجہ داتا اور احمد رضا
سے بھی اور ہر اِک ولی سے پیار ہے
”یَارَسُولَ اللہِ اُنْظُرْ حَالَنَا“
طالبِ نظرِ کرم بدکار ہے
”یَاحَبِیْبَ اللہِ اِسْمَعْ قَالَنَا“
التجا یَاسَیِّدَ الْاَبْرَار ہے
”اِنَّنِیْ فِیْ بَحْرِ ھَمٍّ مُّغْرَقٌ“
ناؤ ڈانواں ڈول درِ منجدھار ہے
”خُذْیَدِیْ سَھِّلْ لَّنَا اَشْکَالَنَا“
ناخدا آؤ تو بیڑا پار ہے
ہو عدو غارت وسیلہ اُس کا جو
جانِ عالم! تیرا یارِ غار ہے
دشمنوں کی جو اُڑا دے گردنیں
یا عُمر! درکار وہ تلوار ہے
واسطہ عثمان کا آقا المدد
دشمنوں نے مجھ پہ کی یلغار ہے