Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ilahi Dikha De Jamal-e-Madina

الٰہی دکھا دے جمالِ مدینہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
الٰہی دکھا دے جمالِ مدینہ کرم سے ہو پورا سوالِ مدینہ عطا کیجئے حاضری کی سعادت عنایت ہو مجھ کو وصالِ مدینہ دکھا دے مجھے سبز گنبد کے جلوے دکھا مجھ کو دشت و جبالِ مدینہ پہنچ کر مدینے میں ہو جائے مولا مری جاں فدائے جمالِ مدینہ مجھے ”چل مدینہ“ کا مژدہ سنادو کرم یا شہِ خوش خصالِ مدینہ ہوں پیارے نبی! ختمِ لمحاتِ فرقت میسر ہو مجھ کو وصالِ مدینہ غمِ عشقِ سرورؔ خدایا عطا کر مجھے از طفیلِ بلالِ مدینہ خدائے محمد ہمارے دلوں سے نہ نکلے کبھی خیالِ مدینہ سدا رحمتوں کی برستی جھرٰی ہے مدینے میں یہ ہے کمالِ مدینہ مُعَطَّر مُعَطَّر ہے سب سے مُنَوَّر نہیں دو جہاں میں مثالِ مدینہ سبھی پارہے ہیں اسی در سے میں بھی ہوں اُمید وارِ نوالِ مدینہ قدم چوم کر سر پہ رکھ لینا عطارؔ نظر آئے گر نو نہالِ مدینہ