Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Jab Hashr Mein Koi Bhi Karega Na Sifarish

جب حشر میں کوئی بھی کرے گا نہ سفارش

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
جب حشر میں کوئی بھی کرے گا نہ سفارش گھبرائے ہوئے آئیں گے سب سوئے محمد سب منتظرِ رحمتِ معبود ہیں لیکن ہے داورِ محشر کی نظر سوئے محمد اُن پر نہ پڑیں کس لیے عالم کی نگاہیں ہے داورِ محشر کی نظر سوئے محمد برسے گی شفاعت کی بھرن اُمتِ شہ پر جس وقت کھلے حشر میں گیسوئے محمد مرجاؤں مدینے کے بیاباں میں الٰہی ہو نعش مری اور سگِ کوئے محمد تاریکیِ مرقد سے جو گھبرائے دِلِ زار پُرنور بنائیں اسے گیسوئے محمد جنت تو منائے گی چلو میری طرف کو اور میں یہ کہوں گا کہ نہیں سوئے محمد تب جان میں جان آئے جمیلِ رضوی کے سگِ اپنا بنائیں جو سگِ کوئے محمد