جہیز

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
فاطمہ زہرا کا جس دن عقد تھا سن لو ان کے ساتھ کیا نقد تھا ایک چادر سَتّرھواں پیوند کی مصطفےٰ نے اپنی دختر کو جو دی ایک توشک جس کا چمڑے کا غلاف ایک تکیہ ایک ایسا ہی لحاف جس کے اندر اُون نہ ریشم نہ روئی بلکہ اس میں چھال خرِ کی بھری ایک چکی پینے کے واسطے ایک مشکیزہ تھا پانی کے لیے ایک لکڑی کا پیالہ ساتھ میں نقرئی کنگن کی جوڑی ہاتھ میں اور گلے میں ہار ہاتھی دانت کا ایک جوڑا بھی کھڑاؤں کا دیا شاہ زادی سید الکونین کی بے سواری ہی علی کے گھر گئی واسطے جن کے بنے دونوں جہاں ان کے گھر تھیں سیدھی سادھی شادیاں اس جہیزِ پاک پر لاکھوں سلام صاحبِ لولاک پر لاکھوں سلام