Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Jin Ka Laqab Hai Mustafa

Jin Ka Laqab Hai Mustafa

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
جن کا لقب ہے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان سے ہمیں ملا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم روحِ الامیں تو تھک گئے اور وہ عرش تک گئے عرشِ بریں پکار اٹھا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خُلدِ بریں میں ہر جگہ نامِ شہِ انام ہے خُلد ہے ملک آپ کا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دھوم ہے ان کی چار سو ذکر ہے ان کا کو بکو مظہرِ ذاتِ کبریا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جو ہو مریضِ لا دوا یا کسی غم میں مبتلا صبح و مسا پڑھے سدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مشکلیں ان کی حل ہوئیں قسمتیں ان کی کھل گئیں ورد جنہوں نے کرلیا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد شدتِ جاں کنی ہو جب ہو کشمکش وردِ زباں ہو یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد قبر میں جب فرشتے آئیں شکلِ خدا نما دکھائیں پڑھتا اٹھوں میں یا خدا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد لاج گنہگار کی آپ کے ہاتھ میں ہے نبی بد ہے مگر ہے آپ کا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد حشر میں سالکِ حزیں تھام کے دامنِ نبی عرض کرے یہ برملا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد