Home/Allama Hasan Raza Khan/Jitna Mere Khuda Ko Hai Mera Nabi Aziz

جتنا مرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز

Written by Allama Hasan Raza Khan

100%
جتنا مرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز کونین میں کسی کو نہ ہوگا کوئی عزیز خاکِ مدینہ پر مجھے اللہ موت دے وہ مردہ دل ہے جس کو نہ ہو زندگی عزیز کیوں جائیں ہم کہیں کہ غنی تم نے کر دیا اب تو یہ گھر پسند یہ در یہ گلی عزیز جو کچھ تری رضا ہے خدا کی وہی خوشی جو کچھ تری خوشی ہے خدا کو وہی عزیز گو ہم نمک حرام نکلے غلام ہیں قربان پھر بھی رکھتی ہے رحمت تری عزیز شانِ کرم کو اچھے برے سے غرض نہیں اس کو سبھی پسند ہیں اس کو سبھی عزیز منگتا کا ہاتھ اٹھا تو مدینہ ہی کی طرف تیرا ہی در پسند تری ہی گلی عزیز اس دَر کی خاک پر مجھے مرنا پسند ہے تختِ شہِی پہ کس کو نہیں زندگی عزیز کونین دے دیے ہیں ترے اختیار میں اللہ کو بھی کتنی ہے خاطر تری عزیز محشر میں دو جہاں کو خدا کی خوشی کی چاہ میرے حضور کی ہے خدا کو خوشی عزیز قرآن کھا رہا ہے اسی خاک کی قسم ہم کون ہیں خدا کو ہے تیری گلی عزیز طیبہ کی خاک ہو کہ حیاتِ ابد ملے اے جاں بلب تجھے ہے اگر زندگی عزیز سنگِ ستم کے بعد دُعائے فلاح کی بندے تو بندے ہیں تمہیں ہیں مدعی عزیز دل سے ذرا یہ کہہ دے کہ اُن کا غلام ہوں ہر دشمنِ خدا ہو خدا کو ابھی عزیز طیبہ کے ہوتے خُلد بَریں کیا کروں حَسَن مجھ کو یہی پسند ہے مجھ کو یہی عزیز الہیٰ دے مرے دل کو غمِ عشق نشاطِ دہر سے ہو جاؤں ناخوش نہیں جاتیں کبھی دشتِ نبی سے کچھ ایسی ہے بہاروں کی فضا خوش مدینے کی اگر سرحد نظر آئے دلِ ناشاد ہو بے انتہا خوش نہ لے آرام دم بھر بے غمِ عشق دلِ مضطر میں خوش میرا خدا خوش نہ تھا ممکن کہ ایسی معصیت پر گنہگاروں سے ہو جاتا خدا خوش تمہاری روتی آنکھوں نے ہنسایا تمہارے غمزدہ دل نے کیا خوش الہیٰ دھوپ ہو ان کی گلی کی مرے سر کو نہیں ظلِ ہما خوش حسن نعت و چنیں شیریں بیانی تو خوش باشی کہ کردی وقتِ ما خوش