Home/Mustafa Raza Khan Qadri/Jo Kasa-e-Taj Kale Tumhare Dar Par Aaye

Jo Kasa-e-Taj Kale Tumhare Dar Par Aaye

Written by Mustafa Raza Khan Qadri

100%
جو کاسۂ تاج کالے تمہارے در پر آئے تو بادشاہ حقیقت میں تاجور ہوجائے ترے گداؤں کی پاپوشِ تاجِ سلطاں ہے وہ جس کے سر پہ رکھیں نعل تاجور ہوجائے جو آپ ہوں مرے پلے پہ پھر مجھے کیا ڈر جدھر نگاہِ کرم ہو خدا اِدھر ہوجائے جو خواب میں کبھی تشریف لائیں جانِ قمر تو اُن کے نور سے معمور سارا گھر ہوجائے خدا نے قَلبِ حقیقت تمہارے ہاتھ کیا جو شاخِ لڑنے کو دو تیغ اور تَبَر ہوجائے جو وقتِ وزںِ گراں پلہ ہو گناہوں کا شفاعت آپ کی اُس دم مری سپر ہوجائے اندھیری شب میں کرم سے تمہارے اے سرور عصاِ صحابہ کا فانوس راہبر ہوجائے خدا نے غیب تمہارے لیے حضور کیا جو راز دل میں چھپے ہوں تمہیں خبر ہو جائے وہ آئیں تیرگی ہو دور میرے گھر بھر کی شبِ فراق کی یارب کبھی سحر ہو جائے حجاب اٹھیں جو مرقد سے ان کے روضہ تک اندھیرا قبر کا مٹ جائے دوپہر ہو جائے ترے حبیب کے دشمن ہیں اور خود تیرے ہر ایک ان میں کا فِی النَّارِ وَالسَّقَر ہو جائے کنارِ عاطفتِ ہاویہ میں اک اک جائے جو ماں کی گود میں بیٹھے تو خوش پسر ہو جائے سراپا آگ کے دریا میں ڈوب جائیں یہ اگر حمیم کا دریا کمر کمر ہو جائے چمک اٹھے مری قسمت کا تارا اے نورِ آ اگر وہ غیرتِ خورشید میرے گھر ہو جائے