در بارِ رسولِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے شاعر حضرت سیّدنا حسّان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرض کرتے ہیں: اے میرے آقا!
کاش ایسا ہوتا کہ میں آپ سے پہلے بقیع الغرقد میں دفن ہو جاتا کاش!
میں آج کے دن کے لیے پیدا ہی نہ ہوا ہوتا، خدا کی قسم! جب تک میں زندہ رہوں گا اپنے محبوب آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے لیے روتا اور تڑپتا رہوں گا۔