Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Kaash! Phir Mujhe Hajj Ka Izn Mil Gaya Hota

Kaash! Phir Mujhe Hajj Ka Izn Mil Gaya Hota

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
کاش! پھر مجھے حج کا، اِذن مل گیا ہوتا اور روتے روتے میں، کاش! چل پڑا ہوتا ہائے! پھوٹی قسمت نے، حاضری سے روکا ہے کاش! میں مدینے میں، پھر پہنچ گیا ہوتا اس سفر کی تیاری، کر چکا تھا میں ساری کاش! میری قسمت نے، ساتھ دیدیا ہوتا میرے قلبِ مُضطَر کو بھی قرار آ جاتا حج کا مُژدہ کوئی کاش! آ کے دے گیا ہوتا مجھ کو چھوڑ کر تنہا قافلہ چلا طیبہ کاش! ساتھ میں لے کر مجھ کو بھی گیا ہوتا کاش! ان کی راہوں کو پھول اور کانٹوں کو چومتا گیا ہوتا جھومتا گیا ہوتا مِثلِ سالِ رفتہ پھر کاش! چشمِ تر لے کر سبز سبز گُنبد کے روبرو کھڑا ہوتا مجھ کو پھر مدینے میں اس برس بھی بلواتے آپ کا بڑا احساں مجھ پہ یہ شہا ہوتا زیرِ گُنبدِ خضریٰ اشکبار آنکھوں نے کاش! میری فرقت کا داغ دھو دیا ہوتا کاش! گُنبدِ خضریٰ کے حسین جلووں میں میرا روتے روتے ہی دم نکل گیا ہوتا دم نکل گیا ہوتا میرا ان کے قدموں میں ساتھ گر مقدر نے میرا دے دیا ہوتا جن دنوں مدینے میں حاضری ہوئی تھی کاش! مر کے ان کے کوچے میں دفن ہو گیا ہوتا کاش! ایسا ہو جاتا گورے گورے قدموں میں گر کر آپ کا عطارؔ آپ پر فدا ہوتا