کیسے کون و مکاں روشن تری تنویر کے قرباں
تو پہنچا لامکاں پیارے تری توقیر کے قرباں
رُخ و زُلفِ نبی کو دیکھ کر کہتا ہے آئینہ
عرب کے چاند میں بھی ہوں تیری تنویر کے قرباں
نبی کی خاکِ پا اکسیرِ اعظم سے بھی بڑھ کر ہے
میں کیوں اے کیمیاگر ہوں تری اکسیر کے قرباں
فصیحانِ عرب حیران ہو ہو کر یہ کہتے تھے
رَسُولُ اللہ کی تقریرِ پُر تنویر کے قرباں
ہزاروں دشمنوں کو ایک دم میں کر لیا بندہ
رَسُولُ اللہ کے خطبے تری تاثیر کے قرباں