Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Karam ho jaan ko hai sakht khatra ya Rasool Allah

کرم ہو جان کو ہے سخت خطرہ یا رسول اللہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
کرم ہو جان کو ہے سخت خطرہ یا رسول اللہ نہ پس جائے کہیں ناچیز ذرّہ یا رسول اللہ بلاؤں کس طرح میں اپنی گٹیا میں تمہیں سرور کہ اس قابل نہیں ہے میرا حجرہ یا رسول اللہ اگر چشمِ کرم ہو تو تلاطم خیز موجوں سے ابھی ہو پار میرا ڈوبا بَھنرا یا رسول اللہ میں اس دنیائے فانی میں بھی قبر و حشر و جنت میں ہر اک جا پر لگاؤں گا یہ نعرہ یا رسول اللہ یقیناً جس کے آگے چودھویں کا چاند شرمائے تمہارا ہے وہ چہرہ نکھرا نکھرا یا رسول اللہ کرم سے تم بلاتے ہو کرم ہی سے تم آتے ہو تمہارے ہی کرم سے بخت سنورا یا رسول اللہ