Home/Mustafa Raza Khan Qadri/Kaun aisa hai jise Khair-ul-Wara ne na diya

Kaun aisa hai jise Khair-ul-Wara ne na diya

Written by Mustafa Raza Khan Qadri

100%
کون ایسا ہے جسے خیرِ وریٰ نے نہ دیا کوئی ایسا بھی ہے کیا جس کو خدا نے نہ دیا آپ کے دین کا منکر ہے بڑا ناشکرا کوئی کافر ہی کہے گا کہ خدا نے نہ دیا جس کو تم نے دیا اللہ نے اس کو بخشا جس کو تم نے نہ دیا اس کو خدا نے نہ دیا آپ کے رب نے دیا آپ کو فضلِ کلّی وہ دیا تم کو جو اوروں کو خدا نے نہ دیا وہ فضائل تمہیں بخشے ہیں خدا نے جن کا آپ کے غیر میں امکان بھی آنے نہ دیا مثلِ ممکن ہی نہیں ہے ترا اے لاثانی وہم نے بھی تو ترا مثلِ سمانے نہ دیا آپ کے جوڑ کا آئے تو کہاں سے آئے جب وُجود اس کو شہِ ارض و سما نے نہ دیا آدم و نوح ابراہیم کلیم و عیسیٰ ان کو سب کو ملا کیا ربِ علا نے نہ دیا باوجود اس کے تمہیں جو ملا اُن کو نہ ملا آپ کا رتبہ کسی کو بھی خدا نے نہ دیا سب مطالب مرے بر آئے کرم سے اُن کے کوئی مطلب بھی مرے دِل کا بڑانے نہ دیا کیسی پُرنور ہے جنت کی فضا اے نوری پھر بھی طیبہ کا مزا اس کی فضا نے نہ دیا دُنیا کی محبت دُنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے اور کنارہ کشی ہر خیر و برکت کی بنیاد ہے ۔ (مکاشفۃ القلوب مترجم، ص ۸۵، مکتبۃ المدینہ)