Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Khoob bhejon ke deewano! Adab se jhoom kar

خوب بھیجوں کے دیوانو! ادب سے جھوم کر

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
خوب بھیجوں کے دیوانو! ادب سے جھوم کر تم مدینے کے حسیں گلزار پر لاکھوں سلام قبر میں لہرائیں گے جس وقت جلوۂ نور کے ہم پڑھیں گے روئے پُر انوار پر لاکھوں سلام اے مدینے کے مسافر! لے کے جا میرا پیام بھیجنا رو رو کے تُو سرکار پر لاکھوں سلام یا نبی! جتنے بھی دیوانے یہاں موجود ہیں کاش! سب آکر پڑھیں دربار پر لاکھوں سلام میرے پیارے پیر و مرشد سیدی غوثِ الوریٰ اولیائے اللہ کے سردار پر لاکھوں سلام جو گیا اجمیر میں دل کی مرادیں پا گیا میرے خواجہ کے سخی دربار پر لاکھوں سلام سیدی احمد رضا نے خوب لکھا ہے کلام ان کے سارے نعتیہ اشعار پر لاکھوں سلام ہو چکے ہوں گے جہاں میں جس قدر بھی اولیا ان پہ، ہراک ان کے خدمتگار پر لاکھوں سلام مغفرت کر اے خدا عطار بد اطوار کی بھیج یارب اُمّتِ سرکار پر لاکھوں سلام میٹھے مرشد نے بقیعِ پاک میں پایا مزار سارے بھیجو مرشدِ عطار پر لاکھوں سلام