Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Khuda Ke Pyare Nabi Hamare

خدا کے پیارے نبی ہمارے

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
خدا کے پیارے نبی ہمارے روف بھی ہیں رحیم بھی ہیں شفیع بھی ہیں رسول بھی ہیں مطاع بھی ہیں قسیم بھی ہیں اٹھاتے تکلیفیں کافروں سے دُعا ہدایت کی ان کی کرتے تمام اوصاف میں ہیں یکتا شکور بھی ہیں حلیم بھی ہیں یہ لا دوا ہے مرض ہمارا طبیب کیوں کریں گے چارہ علاج میرا کریں گے آقا طبیبِ دل ہیں حکیم بھی ہیں نہیں ہے کچھ عرض کی ضرورت کہ ان پہ روشن ہے سب کی حالت رسولِ اکرم سمیع بھی ہیں بصیر بھی ہیں علیم بھی ہیں انہیں کے در کے ہیں ہم بھکاری انہیں کی یہ نعمتیں ہیں ساری انہیں کے ہیں سلسبیل و کوثر انہیں کے قصرِ نعیم بھی ہیں وہ عرش کے تاجدار مولیٰ صفت ہے یس سنا ہے طٰہٰ غنی و مُعطی ہے نام اُن کا عرب کے دُرِ یتیم بھی ہیں