Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Khwab mein bhi aisa andhera kabhi dekha na tha

خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے یارسول اللہ! آکر قبر روشن کیجئے ذات بے شک آپ کی تو مَنْبَعِ انوار ہے قبر میں شاہِ مدینہ آچکے مُنکر نکیر ہو کرم! لِلہ بندہ بیکس و ناچار ہے یانبی! جنّت کی کھڑکی قبر میں کھلوائیے پھر تو فَضلِ رب سے اپنی قبر بھی گلزار ہے تُو نے دنیا میں بھی عیبوں کو چھپایا یاخدا حشر میں بھی لاج رکھ لینا کہ تُو ستار ہے نیکیاں پلے نہیں آقا شفاعت کیجئے آپ کی نظرِ کرم ہوگی تو بیڑا پار ہے یانبی! عطّار کو جنّت میں دے اپنا جوار واسطہ صِدّیق کا جو تیرا یارِ غار ہے کاش! ہو ایسی مدینے میں کبھی حاضری یہ خبر آئے وطن میں مر گیا عطّار ہے