Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Kis darja hai roshan tan-e-mehboob-e-Ilah

کس درجہ ہے روشن تنِ محبوبِ الہ

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
کس درجہ ہے روشن تنِ محبوبِ الہ جامہ سے عیاں رنگِ بدن ہے واللہ کپڑے یہ نہیں میلے ہیں اس گل کے رِضا فریاد کو آئی ہے سیاہی گناہ ہے جلوہ گہِ نورِ الٰہی وہ رُو قَوسَین کی مانند ہیں دونوں ابرو آنکھیں یہ نہیں سبزۂ مژگاں کے قریب چرتے ہیں فضاے لامکاں میں آہُو مَعدوم نہ تھا سایۂ شاہِ ثقلین اس نور کی جلوہ گہ تھی ذاتِ حسنین تِمثیل نے اس سایہ کے دو حصّے کیے آدھے سے حُسن بنے آدھے سے حُسین دنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ عُقبیٰ میں نہ کچھ رنج دکھانا مولیٰ بیٹھوں جو درِ پاکِ پیمبر کے حضور ایمان پر اس وقت اٹھانا مولیٰ خالق کے کمال ہیں تجدد سے بَری مخلوق نے محدود طبیعت پائی بالجملہ وُجود میں ہے اِک ذاتِ رسول جس کی ہے ہمیشہ روز افزوں خوبی ہوں کر دو تو گردوں کی بنا گر جائے ابرو جو کھنچے تیغِ قضا کر جائے اے صاحبِ قوسین بس اب رد نہ کرے سہہ ہوں سے تیرِ بلا پھر جائے نقصان نہ دے گا تجھے عصیاں میرا غفران میں کچھ خرچ نہ ہو گا تیرا جس سے تجھے نقصان نہیں کر دے معاف جس میں تیرا کچھ خرچ نہیں دے مولیٰ