Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Kis Ke Dar Pe Mein Jaunga Maula Gar Tu Naraz Ho Gaya Ya Rab

Kis Ke Dar Pe Mein Jaunga Maula Gar Tu Naraz Ho Gaya Ya Rab

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
کس کے در پہ میں جاؤں گا مولا گر تُو ناراض ہو گیا یا رب وقتِ رُحلت اب آ گیا مولٰی جلوۂ مصطفٰےٰ دکھا یا رب قبر میں آہ! گھپ اندھیرا ہے روشنی ہو پئے رضا یا رب سانپ لپٹیں نہ میرے لاشے سے قبر میں کچھ نہ دے سزا یا رب نورِ احمد سے قبر روشن ہو وَحشتِ قبر سے بچا یا رب ہائے! حُسنِ عمل نہیں پلے حشر میں میرا ہو کیا یا رب گرمیِ حشر، پیاس کی شدت جامِ کوثر مجھے پلا یا رب خوفِ دوزخ کا آہ! رحمت ہو خاکِ طیبہ کا واسطہ یا رب میرا نازُک بَدَن جہنّم سے از طفیلِ رضا بچا یا رب طالبِ مغفرت ہوں یا اللہ بَخششِ حیدر کا واسطہ یا رب سب نے ٹھکرا دیا تو کیا پروا مجھ کو تیرا ہے آسرا یا رب زُلفِ مَحبوب کا بنا قیدی اور ہرگز نہ پھر چھڑا یا رب مُشکلوں میں دے صَبْر کی توفیق اپنے غم میں فقط گھلا یا رب دے دے سوزِ بلالِ یا اللہ اَشکبار آنکھ ہو عطا یا رب آہ! اَعدا ہیں خون کے پیاسے دشمنوں سے مجھے بچا یا رب دے شہادت مجھے مدینے میں از پئے شاہِ کربلا یا رب سبز گنبد کے زیرِ سایہ ہو جاں مری جسم سے جدا یا رب قبر میری بنے مدینے میں تُجھ سے ہے یہ مری دُعا یا رب حرصِ دنیا نکال دے دل سے بس رہوں طالبِ رضا یا رب دے دے "قفلِ مدینہ" آنکھوں کا واسطہ یارِ یار کا یا رب دے دے "قفلِ مدینہ" لب کا بھی واسطہ یارِ یار کا یا رب کاش! عادت فضول باتوں کی دُور ہو از پئے رضا یا رب واسطہ میرے پیر و مُرشد کا مجھ کو تُو مُتّقی بنا یا رب دل کا اُجڑا چمن ہو پھر آباد کوئی ایسی ہوا چلا یا رب ہر برس کاش! آ کے مکے میں لطف اٹھاؤں طواف کا یا رب جس کسی نے کہا، دُعا کرنا، اُس کا پورا ہو مُدّعا یا رب کر دے جنت میں تُو جوار اُن کا اپنے عطار کو عطا یا رب