Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Madina Madina Hamara Madina

مدینہ مدینہ ہمارا مدینہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مدینہ مدینہ ہمارا مدینہ ہمیں جان و دل سے ہے پیارا مدینہ سُہانا سُہانا دل آرا مدینہ دوانوں کی آنکھوں کا تارا مدینہ یہ ہر عاشقِ مصطفٰے کہ رہا ہے ہمیں تو ہے جنت سے پیارا مدینہ یہ رنگیں فضائیں یہ مہکی ہوائیں معطر معنبر ہے سارا مدینہ مدینے کے جلووں کے قربان جاؤں خدا نے ہے کیسا سنوارا مدینہ پہاڑوں میں بھی حُسن کانٹے بھی دلکش بہاروں نے کیسا نکھارا مدینہ وہاں پیارا کعبہ یہاں سبز گنبد وہ مکہ بھی میٹھا تو پیارا مدینہ بلا لیجیے اپنے قدموں میں آقا دکھا دیجیے اب تو پیارا مدینہ پھروں گردِ کعبہ پیوں آبِ زم زم میں پھر آکے دیکھوں تمہارا مدینہ ٹلی مشکلیں ہو گئیں آفتیں دُور گیا جب کوئی غم کا مارا مدینہ ہے شاہ و گدا مفلس و اغنیا کا بلا ریب سب کا گزارہ مدینہ یہ دیوانے آقا! مدینے کو آئیں بُلالو انہیں اب خُدارا مدینہ خُدا گر قیامت میں فرمائے مانگو پکاریں گے دیوانے پیارا مدینہ مدینے میں آقا! ہمیں موت آئے بنے کاش! مَدْفَن ہمارا مدینہ اسے سیرِ گلشن سے کیا سروکار کیا جس نے تیرا نظارہ مدینہ ضیا پیرومرشد کے صدقے میں آقا عطار آئے دوبارہ مدینہ