Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Main ban jaunga deewana main ho jaunga mastana

میں بن جاؤں گا دیوانہ میں ہو جاؤں گا مستانہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
میں بن جاؤں گا دیوانہ میں ہو جاؤں گا مستانہ عطا ہو عشق کا اک ذرہ یا رسول اللہ تمہاری یاد میں رویا کروں تڑپا کروں کر دو عنایت اپنے غم کا زخم گہرا یا رسول اللہ رلائے تیرا غم دنیا کے غم میں میرے آنسو کا نہ ہو برباد آقا کوئی قطرہ یا رسول اللہ بلا لو گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی چھاؤں میں مدینے کا دکھا دو مجھ کو صحرا یا رسول اللہ سعادت کربلا کی حاضری کی بھی عنایت ہو دکھا دیجے مجھے بغداد و بصرہ یا رسول اللہ نکلنے والی ہے اب روح مضطر جسم سے جاناں کرم! ایماں کو ہے شیطان سے خطرہ یا رسول اللہ ہوئی جاتی ہے ہائے عمر ضائع ہورہی ہے نہیں آئے گا ہرگز وقت گزرا یا رسول اللہ کرم! عطار بد اطوار کے گلزار پر آقا لگایا ہے خزاں نے سخت پہرا یا رسول اللہ