Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Main Sarapa Hoon Gham, Tajdar-e-Haram

میں سراپا ہوں غم، تاجدارِ حرم

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
میں سراپا ہوں غم، تاجدارِ حرم کیجئے رحم و کرم، تاجدارِ حرم اُجڑا اُجڑا سماں، چھا گئی ہے خزاں برسے ابرِ کرم، تاجدارِ حرم اے شہِ بحر و بر، آہ! کمزور پر ٹوٹا کوہِ اَلَم، تاجدارِ حرم صدقہ حسنین کا، مجھ سے بے چین کا دور ہو رنج و غم، تاجدارِ حرم بگڑی قسمت سنور، جائے گی ہو نظر سوئے لوح و قلم، تاجدارِ حرم اب بلا لو وہیں، دُور رہ کر کہیں ٹوٹ جائے نہ دم، تاجدارِ حرم شاہِ جن و بشر، خیر سے میرے گھر تیرے آئیں قدم، تاجدارِ حرم دور ہوں آفتیں، دیجئے راحتیں ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم از پئے چار یار، اب تو بیڑا ہو پار ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم اے میرے چارہ گر، اپنے بیمار پر ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم دُونقاب اُلٹ، آئیں جلوے سمٹ ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم مجھ کو دیدِ بقیع، اب تو دیدِ بقیع ہو نگاہِ کرم، تاجدارِ حرم آپ حاضر بھی ہیں، آپ ناظر بھی ہیں ہاں خدا کی قسم، تاجدارِ حرم سرورِ دو جہاں، آپ ہیں غیب داں کبریا کی قسم، تاجدارِ حرم اپنے عطار کو، مال و دولت نہ دو دیکھ بس اپنا غم، تاجدارِ حرم