Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Marhaba! Muqaddar Phir Aaj Muskuraya Hai

Marhaba! Muqaddar Phir Aaj Muskuraya Hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مرحبا! مقدر پھر آج مسکرایا ہے پھر مجھے مدینے میں شاہ نے بلایا ہے خوب مسجدِ نبوی کا حسین ہے منظر سبز سبز گنبد پر کیسا نور چھایا ہے میری گندی آنکھوں کو ان نجس نگاہوں کو شکریہ مدینے کا باغ پھر دکھایا ہے مجھ سا پاپی اور بدکار اور آپ کا دربار! بالیقین مجھ پر بھی رحمتوں کا سایہ ہے یا نبی! شفا دیدو از پئے رضا دے دو خوب زور، عصیاں کے روگ نے دکھایا ہے جس کو سب نے ٹھکرایا اور دل کو تڑپایا صدقے جاؤں اس کو بھی آپ نے نبھایا ہے نفرتوں کے دلدل میں دشمنوں کے چنگل میں جب کبھی پھنسا ہوں میں آپ نے بچایا ہے عادتیں گناہوں کی ہائے! کم نہیں ہوتیں آہ! نفس و شیطاں نے زور سے دبایا ہے واری جاؤں میں تم پر ابھی جاؤ اب سرور! کوئی دم کا ہوں مہماں دم لبوں پر آیا ہے حق نے کر دیا مالک تم کو سب خزانوں کا تم نے ہی کھلایا ہے تم نے ہی پلایا ہے کیوں فدا نہ ہو عطار آپ پر شہِ ابرار اس کو اپنے دامن میں آپ نے چھپایا ہے آپ کے کرم سے یہ دھوم ہے قیامت میں دیکھو دیکھو عطار اب کتنا خوش خوش آیا ہے