خلق پہ لطفِ خدا حضرتِ عثمان ہیں
جملہ مرض کی دواء درد کے درمان ہیں
دستِ ۱ شہ جو کہ ید اللہ تھا
ہاتھ بنا آپ کا آپ وہ ذی شان ہیں
نورِ دل و عین ہیں صاحبِ نورین ۲ ہیں
سب کے دل کے چین ہیں مومنوں کی جان ہیں
گلشنِ دین کی بہار مومنوں کے تاجدار
عزتِ ہر ذی وقار زینتِ ایمان ہیں
آپ ممدوحِ جہاں خلقِ خدا مدح خواں
کیا ہے اگر بدگماں چند بے ایمان ہیں
حق نے وہ رتبہ دیا تم غنی ہم سب گدا
کیا کہوں میں تم ہو کیا عقل و دل حیران ہیں
جو ۱ ہیں امامِ انام جس کے ہیں ہم سب غلام
مرجعِ ہر خاص و عام حضرتِ عثمان ہیں