Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Ma'roozah ba-bargaah-e-Murshid bar-haq Maulana Syed Muhammad Naeemuddin Sahab Qibla Muradabadi Rahmatullahi Alaih

Ma'roozah ba-bargaah-e-Murshid bar-haq Maulana Syed Muhammad Naeemuddin Sahab Qibla Muradabadi Rahmatullahi Alaih

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
جس نے دکھایا طیبہ و قبلہ تم ہی تو ہو جس میں نبی کو دیکھا وہ شیشہ تم ہی تو ہو اہلِ نظر کے تم ہی تو ہو مطمحِ نظر اور اہلِ دل کے دل کی تمنا تم ہی تو ہو تم وارثِ علومِ حبیبِ الہٰ ہو اور ناصرِ شریعتِ بیضا تم ہی تو ہو اس گلستانِ دیں کی تم ہی بہار ہو اور بزمِ سنیت کا اُجالا تم ہی تو ہو دیں کے نعیم، مظہرِ شانِ معین ہو کمزور و بے نوا کا سہارا تم ہی تو ہو سب اہلِ عقل صدرِ افاضل نہ کیوں کہیں وہ سب ہیں خاتم ان کے نگینہ تم ہی تو ہو ہے نجدیوں کے قلب میں آرا تمہاری ذات اور سنیوں کی آنکھ کا تارا تم ہی تو ہو تقریر جس کی قہرِ الہی عدو پہ ہے اور اہلِ دیں پہ رحمتِ مولا تم ہی تو ہو جس کا قلم کہ نیزۂ باطل شکن بنا اور دینِ مصطفیٰ کا ہے پایہ تم ہی تو ہو ہم سب تھے جہل کی شبِ تاریک میں پھنسے شب جس سے کٹ گئی وہ سویرا تم ہی تو ہو دل کی مراد آپ کی خوشنودیِ مزاج اور سالکِ فقیر کے منشا تم ہی تو ہو گزاری عمر ساری خدمتِ دینِ محمد میں دل و جاں سے مُعینِ دینِ ختم المرسلیں تم ہو تمہاری دید ہم سب خادموں کی عید ہے آقا قرارِ بیقراراں اور راحتِ قلبِ حزیں تم ہو منور آپ سے ہے بزمِ ایمانی و ایقانی سراجِ بزمِ عرفاں صاحبِ علمِ الیقیں تم ہو نہ کیوں اہلِ زباں فخرِ الامائل آپ کو مانیں امائلِ خاتمِ دیں اور خاتم کے نگیں تم ہو ہوا گو ہے مخالف اور ہیں اعدائے دیں درپے مگر کیا خوف ہو سالک کو جب اس کے معیں تم ہو