Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Mere Paas Bakhshish Ki Mohri Sanad Hai

میرے پاس بخشش کی مہری سند ہے

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
میرے پاس بخشش کی مہری سند ہے یہ کہتا ہے خطِ شفیعا تمہارا پھریں کس لیے تشنہ کامانِ محشر ہے لبریز رحمت کا دریا تمہارا بہت خوش ہیں عشاق جب سے سنا ہے قیامت میں ہوگا نظارا تمہارا نہیں ہے اگر زہد و طاعت تو کیا غم وسیلہ تو لایا ہوں مولیٰ تمہارا ہو تم حاکم و فاتحِ بابِ رحمت کہ ہے وَصفِ اِنَّا فَتَحْنَا تمہارا عمل پوچھتے جاتے ہیں سرکار آؤ کہیں ڈر نہ جائے نکما تمہارا جو انبارِ عصیاں ہیں سر پر تو کیا غم بہا دے گا اک دم میں ابلا تمہارا ڈرے آفتابِ قیامت سے کیوں کر جو بندہ ہوا میرے آقا تمہارا