Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mubarak ho Habib-e-Rabb-e-Akbar aane wale hain

Mubarak ho Habib-e-Rabb-e-Akbar aane wale hain

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
جو ہے گستاخِ مصطفٰے اُس کو میں نے دِل سے نکال رکھا ہے کس قدر بختور ہے وہ مومن جس کے پاس اُن کا بال رکھا ہے مُفلیسی کا میں کیوں کروں شکوہ نعمتوں سے نہال رکھا ہے مال کی حِرص مت کرو اس میں دُو جہاں کا وبال رکھا ہے یہ کرم ہی تو اُن کا ہے عطار تجھ نکمے کو پال رکھا ہے مُبارَک ہو حبیبِ رَبِّ اکبر آنے والے ہیں مُبارَک! انبیآ کا آج افسر آنے والے ہیں اندھیروں میں بھٹکتے پھرنے والوں کو مبارک ہو تمہیں حق سے ملانے آج رہبر آنے والے ہیں مبارک بدنصیبوں کو مبارک ہو غریبوں کو جہاں میں بے بسوں کا سایہ گستر آنے والے ہیں گنہگارو نہ گھبراؤ نہ کرو غم کھاؤ سنو مُژدہ! شفیعِ روزِ محشر آنے والے ہیں لئے پرچم اُتر آئے ہیں جبریل آسماں سے آج جہاں میں آج مولیٰ کا پیمبر آنے والے ہیں کرو گھر گھر چراغاں سبز پرچم آج لہراؤ مچاؤ مرحبا کی دھوم سرور آنے والے ہیں اگر نہ آج جھومو گے تو کب جھومو گے دیوانو! مچل جاؤ تمہارا آج یاور آنے والے ہیں تراوت کیوں نہ حاصل ہو مرے قلب و جگر کو آج جہاں میں بحرِ رحمت کا شناور آنے والے ہیں دِلِ غمگیں کو مل جائے گا سامانِ راحت کا سُرورِ دِل، قرارِ جاں مُضطَر آنے والے ہیں جو ہے سردار، عالم کے سبھی سجدہ گزاروں کا خدا کا آج وہ سچا ثناگر آنے والے ہیں مبارک غم کے مارو! غم غلط ہو جائیں گے سارے حبیبِ حق مِداوائے غم آ لے کر آنے والے ہیں جہاں میں ظُلمتوں کا چاک ہوگا آج سے سینہ خدا کے فضل سے ماہِ منوّر آنے والے ہیں بِحَمْدِ اللہ ایمان اب تُو میرا لے نہیں سکتا ارے چل بھاگ شیطاں میرا یاور آنے والا ہے خبر ہے ابرِ رحمت آج کیوں دنیا پہ چھائے ہیں جہاں میں رحمتوں کا آج پیکر آنے والا ہے مبارک ہو حلیمہ سعدیہ تجھ کو مبارک ہو تری گودی میں کل عالم کا سرور آنے والا ہے اُٹھو تعظیم کی خاطر کہ گھر میں آمنہ کے اب ولادت کا وہ لمحہ کیف آور آنے والا ہے اٹھاؤ سبز پرچم اور چلو سب آمنہ کے گھر لٹانے رحمتیں حق کا پیمبر آنے والا ہے تسلی تو رکھو سیراب بھی ہو جاؤ گے عطار چھلکتا جام لے کر شاہِ کوثر آنے والا ہے