محمد مصطفےٰ جب حشر میں تشریف لائیں گے
تو اپنے نام لیووں کو اشارے میں چھڑا ئیں گے
جو محشر میں پکاریں گے اَغِثْنِی یَا رَسُولَ اللہ
تو اُن کی دستگیری کے لیے سرکار آئیں گے
رہا ہے ورد جن کا یَا رَسُولَ اللہ دنیا میں
وہ محشر میں طفیلِ شاہِ دیں انعام پائیں گے
اگرچہ خاطی و عاصی ہیں ہم لیکن یقیں یہ ہے
رَسُولَ اللہ ہماری حشر میں بگڑی بنائیں گے
جہنم چیختا جب عرصۂ محشر میں آئے گا
سیاہ کاروں کو وہ دامنِ رحمت میں چھپائیں گے
گنہگاروں کی بخشش کا رہے گا اُن کے سر سہرا
شفاعت کا رَسُولَ اللہ کو دولہا بنائیں گے