Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mujh ko Aaqa Madine bulana, sabz gumbad ka jalwa dikhana

مجھ کو آقا مدینے بلانا، سبز گنبد کا جلوہ دکھانا

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مجھ کو آقا مدینے بلانا، سبز گنبد کا جلوہ دکھانا مجھ کو آقا مدینے بلانا، سبز گنبد کا جلوہ دکھانا تم نقاب اپنے رُخ سے اٹھانا اپنے قدموں سے مجھ کو لگانا آنا آنا مرے سرورِ آنا، آکر آنکھوں میں میری سمانا مجھ کو الفت کا ساغر پلانا، میرا سینہ مدینہ بنانا اب گھڑی ہائے! رخصت کی آئی، ماہِ رمضاں سے ہوگی جدائی دید اب غمِ مدینے کا دیدو مجھ کو عیدی میں شاہِ زمانہ واسطہ لاڈلی فاطمہ کا، واسطہ غوث و احمد رضا کا واسطہ میرے مُرشد ضیا کا، مجھ کو دیوانہ اپنا بنانا گو گنہگار بھی ہوں تو تیرا اگرچہ بدکار بھی ہوں تو تیرا میں سیہ کار بھی ہوں تو تیرا بہرِ خاکِ مدینہ نبھانا رخصت اب ماہِ رمضاں کی ہے عید یا مصطفیٰ آ گئی ہے غمِ مدینے کا عیدی میں دیدو اپنے غوثِ شاہِ زمانہ