Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mujh ko dunya ki daulat na zar chahiye

مجھ کو دنیا کی دولت نہ زَر چاہیے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مجھ کو دنیا کی دولت نہ زَر چاہیے، شاہِ کوثر کی میٹھی نظر چاہیے ہاتھ اُٹھتے ہی بَر آئے ہر مُدعا، وہ دُعاؤں میں مولیٰ اثر چاہیے عاشقانِ نبی کے ہے دل کی صدا، سبز گنبد کے سائے میں گھر چاہیے ذوق بڑھتا رہے اشک بہتے رہیں، مُضطرب قلب اور چشمِ تر چاہیے رات دِن عشق میں تیرے تڑپا کروں، یانبی! ایسا سوزِ جگر چاہیے یا خدا جسم سے جان جب ہو جُدا، جلوۂ شاہِ پیشِ نظر چاہیے بس مدینے میں دوگز زمیں دیجیے، اور نہ کچھ اے شہِ بحر و بَر چاہیے ہم غریبوں کو روضے پہ بُلوائیے، راہِ طیبہ کا زادِ سفر چاہیے اپنے عطار پر ہو کرم بار بار، اِذنِ طیبہ کا بارِ دگر چاہیے