Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mujhe tum maslak-e-Ahmad Raza par istiqamat do

مجھے تم مسلکِ احمد رضا پر استقامت دو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مجھے تم مسلکِ احمد رضا پر استقامت دو بنوں خدمت گزارِ اہلِ سنت یا رسول اللہ تمہارا ہی تو یہ لطف و کرم ہے رحمتِ عالم! ضیاء الدین مدنی سے ہے نسبت یا رسول اللہ مدینے کی جدائی میں جو بے چارے تڑپتے ہیں انہیں دے دو مدینے کی اجازت یا رسول اللہ مسلماں باز آجائیں شہا! فیشن پرستی سے کرم کر دو بنیں پابندِ سنت یا رسول اللہ مرے وابستگاں کی اور مرے سارے قبیلے کی تمہیں! ابلیس سے کرنا حفاظت یا رسول اللہ عُمر کا واسطہ اعدائے دیں برباد ہو جائیں ملے ہر ایک حاسد کو ہدایت یا رسول اللہ شہاً اس اجتماعِ پاک میں جتنے مسلماں ہیں ہو سب کی مغفرت ہو سب پہ رحمت یا رسول اللہ ترا عطارؔ آنا چاہتا ہے تیرے روضے پر عطا ہو حاضری کی پھر سعادت یا رسول اللہ