Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mustafa ka woh ladla pyara wah kya baat Aala Hazrat ki

Mustafa ka woh ladla pyara wah kya baat Aala Hazrat ki

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مصطفیٰ کا وہ لاڈلا پیارا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی غوثِ اعظم کی آنکھ کا تارا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی سُنیوں کے دلوں میں جس نے تھی شمعِ عشقِ رسول روشن کی وہ حبیبِ خدا کا دیوانہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی اللہ اللہ تبحرِ علمی اب بھی باقی ہے خدمتِ قلمی اہلِ سنت کا ہے جو سرمایہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی علم و عرفاں کا جو ساگر تھا خیر سے حافظہ قوی تر تھا حق پہ مبنی تھا جس کا ہر فتویٰ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی اس کی ہستی میں تھا عملِ جوہر سنتِ مصطفیٰ کا وہ پیکر عالمِ دین، صاحبِ تقویٰ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی جس نے دیکھا انہیں عقیدت سے قلب کی آنکھ سے محبت سے مرحبا مرحبا پکار اٹھا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی سنتوں کو چلادیا جس نے دیں کا ڈنکا بجادیا جس نے مدینہ وہ مُجدد ہے دین و ملت کا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی جو ہے اللہ کا ولی بے شک عاشقِ صادق نبی بے شک غوثِ اعظم کا جو ہے متوالا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی جس نے احقاقِ حق کیا کھل کر ردِ باطل کیا سدا کھل کر جو کسی سے کبھی نہ گھبرایا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی سن لو کلکِ رضا ہے وہ خنجر آج بھی جس سے لرزاں اہلِ شر بول بالا ہے اہلِ سنت کا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی پھر بریلی شریف جاؤں میں برکتیں مرشدی کی پاؤں میں کرلوں روضے کا خوب نظارہ واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی مولیٰ بہرِ حدائقِ بخشش بخش عطار کو بلا پُرسش خُلد میں کہتا کہتا جائے گا واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی