Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Naam lewa tera kucha se tere shaad aaya

نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
نام لیوا ترا کوچہ سے ترے شاد آیا کب ترے در سے کوئی لوٹ کے بے داد آیا لے گیا دل کی مرادوں سے وہ بھر کر دامن جو ترے روضہ پہ کرتا ہوا فریاد آیا ترے روضے کو نہ کیوں قبلہ حاجات کہوں لوٹ کر شاد گیا جو کوئی ناشاد آیا نام نے تیرے ہر اِک غم سے بچایا ہم کو رنج سب بھول گئے تو ہمیں جب یاد آیا جب غلاموں نے مصیبت میں تجھے یاد کیا آن کی آن میں تو برسرِ امداد آیا تجھ پہ قربان میں اے آئینہ ذاتِ خدا اِک نظر دیکھ لیا تجھ کو خدا یاد آیا کب وہ دن ہوگا کہ یہ احباب کہیں اے جمیلِ رضوی دیکھ تو بغداد آیا