سوال: نعتیہ شاعری کرنا کیسا ہے؟
جواب: سُنّتِ صحابہ علیہم الرضوان ہے یعنی بعض صحابہ مثلاً حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سیّدنا زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہما سے نعتیہ اشعار لکھنا ثابت ہے۔ تاہم یہ ذہن میں رہے کہ نعتِ شریف لکھنا نہایت مشکل فن ہے، اس کے لیے ماہرِ فن عالمِ دین ہونا چاہیے، ورنہ عالم نہ ہونے کی صورت میں ردیف، قافیہ اور بحر (یعنی شعر کا وزن) وغیرہ کو نبھانے کے لیے خلافِ شان الفاظ ترتیب پا جانے کا خدشہ رہتا ہے۔ عوام الناس کو شاعری کا شوق چرانا مناسب نہیں کہ نثر کے مقابلے میں نظم میں کفریات کے صدور کا زیادہ اندیشہ رہتا ہے۔ اگر شرعی اغلاط سے کلام محفوظ رہ بھی گیا تو "فضولیات" سے بچنے کا ذہن بہت کم لوگوں کا ہوتا ہے۔ جی ہاں آج کل جس طرح عام گفتگو میں فضول الفاظ کی بھرمار پائی جاتی ہے اسی طرح "بیان" اور "نعتیہ کلام" میں بھی ہوتا ہے۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال ص ۲۳۲ مکتبۃ المدینہ)