মুবারক ফজল ভাই কো আজাব হি নূর ছায়া হ্যায়
শবে আসরা কে দুলহা নে উনহে দুলহা বানায়া হ্যায়
জাগায়া তুম নে সুন্নাত কো মিটায়া তুম নে বিদআত কো
লিহাযা সউ শাহিদো কা সওয়াবে আজর পায়া হ্যায়
کیا ناراض سب کو اور راضی کر لیا رب کو
غرض کہ اس تجارت میں نفع کافی کمایا ہے
رسول اللہ تم سے خوش ہیں اور اللہ بھی راضی
عمل سے تم نے اُمت کو سبق اچھا پڑھایا ہے
یہ شادی خانہ آبادی مبارک ہو مبارک ہو
کہ اس شادی میں حضرت فاطمہ زہرا کا سایہ ہے
وہ آگے نعت خوانی اور دُرودِ پاک کی کثرت
خدا و مصطفےٰ کے ذکر سے شیطاں بھگایا ہے
یہ آوازیں یقیناً سبز گنبد میں بھی پہنچی ہیں
احادیثِ نبی نے ہم کو یہ مُژدہ سنایا ہے
جہیزِ مختصر سے فاطمہ کی یاد تازہ کی
ولیمہ کی ضیافت میں عجب ہی لطف آیا ہے
دُعا سالک کی یہ ہے فضل پر فضلِ الہیٰ ہو
رہے یہ درس قائم جس سے سب نے فیض پایا ہے