Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Noor Wala Aaya Hai Hoor Le Kar Aaya Hai

نور والا آیا ہے ہور لیکر آیا ہے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
نور والا آیا ہے، ہاں نور لیکر آیا ہے سارے عالم میں یہ دیکھو نور کیسا چھایا ہے چار جانب روشنی ہے سب سماں ہے نور نور حق نے پیدا آج اپنے پیارے کو فرمایا ہے آؤ آؤ نور کی خیرات لینے کو چلیں نور والا آمنہ بی بی کے گھر میں آیا ہے آگے پیچھے دائیں بائیں نور ہے چاروں طرف آ گیا ہے نور والا، نور والا آیا ہے ہو رہی ہیں چار جانب بارشیں انوار کی چھا گئی نکہت گلوں پر ہر شجر اِٹھلایا ہے ذرہ ذرہ جگمگایا ہر طرف آیا نکھار گویا ساری ہی فضا کو نور میں نہلایا ہے نور والے کے رُخِ روشن کی کیا تعریف ہو چہرۂ انور کے آگے چاند بھی شرمایا ہے چھت پہ کعبے کی اُتر کر حکمِ ربِ پاک سے حضرتِ جبریل نے جھنڈا وہاں لہرایا ہے چار سُو چھائی ہوئی تھیں کُفر کی تاریکیاں تم نے آکر نور سے سنسار کو چمکایا ہے جوں ہی آمد ماہِ میلادِ مبارک کی ہوئی اہلِ ایماں جھوم اُٹھے شیطاں کو غصہ آیا ہے جب اندھیرے گھر میں آئے نور سے گھر بھر گیا گمشدہ سوئی کو بی بی عائشہ نے پایا ہے اے خدائے دو جہاں احسان تیرا ہے بڑا تو نے پیدا اُن کی اُمت میں ہمیں فرمایا ہے نور والے ہم گنہگاروں کے گھر بھی روشنی آ کے کر دو، نور تم نے ہر جگہ پھیلایا ہے اپنا جانا اور ہے اُن کا بُلانا ہے دیگر خوش نصیبی اُن کی جن کو شاہ نے بلوایا ہے مجھ کو ڈھارس ہے غلامِ سیدِ ابرار ہوں ماسوا پلّے میرے کچھ نہیں سرمایہ ہے نور والے! اب خدارا مسکراتے آئیے روشنی ہو قبر میں ہائے! اندھیرا چھایا ہے سن لے شیطاں تُو دبا سکتا نہیں عطارؔ کو دو جہاں میں اس پہ میٹھے مصطفیٰ کا سایہ ہے