پھر عطا کر دیجئے حج کی سعادت یارسول
ہو مدینے کی اجازت بھی عنایت یارسول
حج کا موسم آگیا، تُج نے باندھی کمر
میرے حج کی بھی کوئی ہو جائے صورت یارسول
چل پڑے ہیں قافلوں پر قافلے سوئے حجاز
میں رہا جاتا ہوں ہائے! جانِ رحمت یارسول
یارسول اللہ! صدقہ فاطمہ کے لال کا
دیجئے مجھ کو مدینے کی اجازت یارسول
سبز گنبد کی فضاؤں میں بلا لو مجھے
از پئے شاہِ امامِ اہلِ سنت یارسول
گر مری تقدیر میں دوری لکھی ہے یا نبی
ہر گھڑی مجھ کو لائے تیری فرقت یارسول
صدقہ صدیق و عمر عثمان و حیدر کا حضور
غم مدینے کا مجھے کر دو عنایت یارسول
دل سے دنیا کی محبّت دُور کر کے دیجئے
اپنی اُلفت اپنی چاہت دردِ و رقت یارسول
تاجِ سلطانی ہے میری ٹھوکروں پر یا نبی
تیرا نعلِ پاک میرا تاجِ عزّت یارسول
ٹوٹ جائے دم مدینے میں شہا! عطّار کا
اور بقیعِ پاک میں بن جائے تربت یارسول